Online Earning السلام علیکم ۔ آج میں یہاں اپنا تجربہ اور ایک آزمودہ بات آپ سے شئیر کروں گا ۔ آج کل نوجوان نسل آئن لائن کمائی کے پیچھے بھاگ رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر لوگ ویڈیو کی شکل میں پوسٹیں بنا بنا کر پیش کر رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ یہ کام کر لو تو اپ گھر بیٹھے پیسے کمانا شروع کر دو گے۔ اور کئی لوگ کما بھی رہے ہیں ۔ لیکن میں نے ان سب کو برا مشکل طریقہ پایا ۔ دیگع سوشل میڈیاز پر کمائی کرنے کی بہت سخت شرائط بھی ہیں
ہو سکتا ہے کہ لوگ دیگر سوشل میڈیازپر کمائی کر رہے ہوں اس میں میں کوئی شک نہیں کر رہا۔ مجھے جو سب سے آسان لگا وہ گوگل بلاگ ہے۔ گوگل بلاگ پر کوئی بڑی یا مشکل شرائظ بھی نہیں ہیں ۔ بس آپ روزانہ یا ہفتہ وار اپنے گوگل بلاگ پر پوسٹ اپلوڈ کرتے رہیں ۔
گوگل بلاگ پر کمائی کی کوئی خاص معیاد مقرر نہیں ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے بلاگ پر 20 یا 25 طویل مضامیں یا آرٹیکل ہوں۔ پھر آپ کے جب 25 مضامین پوسٹ ہو جائیں تو آپ کو اپنے گوگل بلاگ پر اشتہارات کے لیے گوگل پر اپلائی کرنا پڑتا ہے۔ گوگل سے منظوری کے بعد گوگل آپ کے بلاگ پر
Google Adsense
کے اشتہار لگنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے آپ کی کمائی شروع ہو جاتی ہے۔ کمائی کتنی ہوتی ہے اس کا انحصار آپ کے گوگل بلاگ پر ٹریفک منحصر ہے۔ جتنے لوگ آپ کے بلاگ کا وزٹ کریں گے اتنی زیادہ آپ کی کمائی ہو گی۔
سوال اب یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے کون سا یا کس قسم کا بلاگ بنانا ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کس فن کے ماہر ہیں ۔ اگر آپ سماجی مسائل پر لکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ہنر آپ کو آتا ہے جو آپ لوگوں کو سکھانا چاہتے ہیں۔ یا آپ اپنی روز مرہ کی زندگی پر کچھ لکھنا چاہتے ہیں۔ بس لکھیں لیکن جو لکھیں وہ معیاری ہو۔ لوگوں کے لیے وہ دلچسپ ہو معیاری ہو اور بالکل معلوماتی بھی۔ اگر آپ اپنے بلاگ پر 500 پوسٹ اپلوڈ کر لیتے ہیں تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ اچھی خاصی کمائی کر سکتے ہیں۔
