URDU BLOG ۔ اردو بلاگ کیا ہونا چاہیے

بلاگ . بلاگ كو ہم ویب سائٹ بھی كہہ سكتے ہیں. یہ ایك ایسی ویب سائٹ ھے جسے ھم متواتر تحریر كرتے رھتے ھیں یہ ایك ذ ا تی ویب سائٹ ہے جس كے ذریعے سے ھم اپنی تصاویر اور زندگی كے اھم واقعات كا تبادلہ خیال كرتے ھیں. كئ ایسی ویب سائٹ ھیں جو مفت بلاگ سروس مہیا كرتی ھیں . انہی میں سے ایك گوگل بلاگ ھے جو كہ بہترین بلاگ سروس مانی جاتی ھے اس كے ذریعے آپ اپنی ذاتی ,شہر, قصبے, كركٹ ٹیم, اسكول یا پرائیوٹ خیراتی ادارے كی ویب سائٹ بنا سكتے ھیں
بہترین بلاگ اگر آپ بہترین اور كامیاب بلاگ بنانا چاھتے ھیں تو آپ كو اپنے بلاگ پر وزٹر كی تعداد كو بڑھانا ہو گا
اس كے لیے آپ مندرجہ ذیل نقاط كو مد نظر ركھیے 
بلاگ كے لیے بہترین اور خوبصورت نام كا انتخاب كیجیے
ڈیزائین خوبصورت ہو
پٹرھنے والوں كے لیے مضامین دلچسپ اور قابل توجہ ہوں
بلاگ پر اكثر لكھتے رھیں چاھے آپ كی تحریر چھوٹی ہی كیوں نہ ہو
اپنے خیالات كو اپنے انداز میں تحریر كریں
اپنے جذبات اور خیالات نظر انداز مت كریں
بلاگ پر فالتو مواد مت ڈالیں ذ یا د ہ مواد كی صورت میں آپ كا بلاگ كھلنے میں دیر لگائے گا جس سے وزٹر آپ كا بلاگ پڑھے بغیر بند كر دیں گے
اچھے اور خوبصورت رنگ استعمال كریں اور بلاگ كا جاذب نظر بنایں
بلاگ لكھنے سے پہلے دوسروں كے بلاگز كا مطالعہ ضرور كریں
آپ كے بلاگ پر وزٹڑ كی اظہار رائے كی جگہ ہونی چاہیے
آن لائن كام كرنے اور پیسے كمانے كے طریقوں كا پہلا اردو بلاگ
بلاگ یا ویب سائٹ پر وزٹر كی تعداد میں اضافہ كیسے ممكن ہے
مفید اور معیاری بلاگ بنانے كے بعد اپنے بلاگ كو تمام بڑی ویب ڈائریكڑیز اور سرچ انجنز میں شامل كریں. ر س س فیڈ كی مفت سروس حاصل كرنے كے بعد اس كا نشان اپنے بلاگ میں شامل كریں تاكہ آپ كے وزٹر آپ كے بلاگ تك مذید رسائی حاصل كر سكیں. اپنے بلاگ كو قابل اعتماد بنانے كے بعد اسے مختلف سوشل نیٹ ورك میں شامل كریں جس سے آپ كے وزٹر كی تعداد میں اضافہ ہو گا. اشتہارات بھی اس ضمن میں مدد گار ثابت ھو سكتے ھیں. اپنے دوست سے كہیں كہ وہ آپ كے بلاگ كا اڈریس یعنی یو آر ایل اپنے بلاگ میں شامل كرے. اپنے بلاگ پر اشتہارات دكھانے اور ان پر وزٹر كے كلك كرنے پر آپ رقم بھی كما سكتے ھیں

اردو كی بہترین ویب سائٹ كے لیے یہاں سرچ كریں